ریح خارج ہونےکاوہم ہوتو وضو کا حکم

ریح خارج ہونےکاوہم ہوتو وضو کا حکم

سوال:اکثررِیح(گیس)خارج ہونےکاوہم رہتاہے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

سائل:امجد حسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

صرف وہم اور وسوسہ کے سبب وضو نہیں ٹوٹتابلکہ اس طرف دھیان نہ دیا جائے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔اگرآوازیابُو محسوس ہو یعنی یقین ہوتوضوٹوٹ جائےگا۔حضرت ابوسعیدرضی اللہ عنہ سےروایت ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:”ان الشیطان لیاتی احدکم وھوفی صلاتہ فیاخذبشعرہ من دبرہ فیمدھا فیری انہ قد احدث ، فلا ینصرف حتی یسمع صوتا او یجد ریحا”یعنی تم میں کوئی نماز میں ہوتا ہے اور شیطان اس کے پاس آکر اس کےپیچھے سے کوئی بال کھینچتا ہے جس سے وہ خیال کرنے لگتاہےکہ اس کاوضوجاتارہا،ایساہوتووہ نمازسےنہ پھرےیہاں تک کہ آوازسُنےیابوپائے۔(الجامع الصغیر، ج1،ص124،رقم2027،بیروت)

مرقاۃالمفاتیح میں ہے:”حتى يسمع صوتا أي صوت ريح يخرج منه أو يجد ريحا أي يجد رائحة خرجت منه وهذا مجاز عن تيقن الحدث لأنهما سبب العلم”یعنی یہاں تک کہ آواز سنے،سےمرادخارج ہونے والی ریح کی آواز ہے،بُوپائے،سےمرادخارج ہونے والی ریح کی بُوہےاوریہ حدث کا یقین ہونے سے مجازہےکیونکہ یہ دونوں(آوازوبُو) حدث کے علم کا سبب ہیں۔ (مرقاۃالمفاتیح،ج2،ص30، دارالکتب العلمیۃ بیروت)

بہار شریعت میں ہے:”یقین شک سے زائل نہیں ہوتا ۔ یہ قاعدہ اس حدیث مبارکہ سے ماخوذ ہے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے۔”جب کوئی شخص اپنے پیٹ میں کچھ محسوس کرے اور یہ یقین مشکل ہوجائے کہ اس میں سے کچھ نکلا یا نہیں یعنی ریح وغیرہ خارج ہوئی یا نہیں تو اس وقت تک مسجد سے باہر نہ آئے جب تک وہ ریح خارج ہونے(بُو)کومحسوس نہ کرےیا اس کی آواز نہ سن لے۔”جیسے کسی شخص کو اپنے باوضو ہونے کا یقین ہے اور وضو ٹوٹنے میں شک ہے تو وہ باوضو مانا جائے گا۔”

(بہارشریعت،حصہ:19،ضمیمہ،قاعدہ:3،ص 1069،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

4شعبان 1446 /3فروری 2025

اپنا تبصرہ بھیجیں