نماز کا سجدہ بھول جائے تو کیاحکم ہے

نماز کا سجدہ بھول جائے تو کیاحکم ہے

سوال:اگرنماز کاسجدہ رہ گیا اور دوران نماز یا آگیا تو کیا حکم ہے؟

سائل:عامرملتانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نماز کا سجدہ رہ گیااوردوران نمازیادآگیامثلاً رکوع یا سجدہ میں تو اس وقت کرسکتاہےاور بھولا ہواسجدہ جس رکن میں یادآنے پرکیاہے اُسے دوبارہ ادا کرنابہترہےاور نمازپوری کرکےآخر میں سجدہ سہو کرے۔اور اگر نماز کے آخر میں بھولا ہوا سجدہ کیا توصرف سجدہ سہو کرے ۔ہاں اگر قعدہ کےبعد نمازوالاسجدہ کیا تو صرف وہ قعدہ باطل ہوگیادوبارہ پڑھ کرسجدہ سہوکرے۔ الدرالمختار و ردالمحتارمیں ہے:”ولوتذکر فی رکوعہ اوسجودہ انہ ترک سجدۃ فسجدہا اعادہما ندبا وسجد للسہو ولواخرہا لآخرصلاتہ قضاہافقط- قال فی شرح المنیۃ حتی لوترک سجدۃ من رکعۃ ثم تذکرہا فیما بعدہا من قیام اورکوع اوسجود فانہ یقضیہا ولایقضی مافعلہ قبل قضائہا مماہو بعدرکعتہا من قیام اورکوع اوسجود، بل یلزمہ سجودالسہو فقط لکن اختلف فی لزوم قضاء ماتذکرہا فقضاہافیہ –ففیالہدایۃانہلاتجباعادتہبلتستحب–والمعتمدمافیالہدایۃ،فقدجزمبہفیالکنزوغیرہ” (الدرالمختار و ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب الاستحلاف،ج1،ص612، و واجبات الصلاۃ،ج1، ص462،دارالفکر)

بہارشریعت میں ہے:”کسی رکعت کا کوئی سجدہ رہ گیا آخر میں یاد آیا تو سجدہ کر لے پھر التحیات پڑھ کر سجدۂ سہو کرے اور سجدہ کے پہلے جو افعال نماز ادا کيے باطل نہ ہوں گے، ہاں اگر قعدہ کے بعد وہ نماز والا سجدہ کیا تو صرف وہ قعدہ جاتا رہا۔سجدہ کر لیا تو بہتر یہ ہے کہ اس رکوع و سجود کا اعادہ کرے اور سجدۂ سہو کرے اور اگر اس وقت نہ کیا بلکہ آخر نماز میں کیا تو اس رکوع و سجود کا اعادہ نہیں سجدۂ سہو کرنا ہوگا۔” (بہارشریعت،حصہ4،سجدہ سہو کابیان،ص711 و 717-718،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

25 رجب 6144 ھ/26 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں