اہل و عیال پر خرچ کرنا

اہل و عیال پر خرچ کرنا

سوال:کیااہل و عیال پر خرچ کرنےکا اجر وثواب ہے؟

سائل:کامران کامی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

دین اسلام میں اہل و عیال پر خرچ کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی ترغیب موجود ہے ۔بلکہ حدیث پاک کے مطابق اہل وعیال، بیوی بچوں پر خرچ کرناصدقہ اورکارِخیریعنی نیکی و بھلائی کاکام ہے۔

حضرت جابر بن سمرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،حضور پاک صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا:”اذا اعطی اللہ تعالی احدکم خیرا فلیبداْ بنفسہ واہل بیتہ “جب خدا کسی کو مال دے تو خود اپنے اور گھر والوں پرخرچ کرے۔(صحیح مسلم، کتاب الامارۃ، باب الناس تبع لقریش—،ج2،ص120،مطبوعہ کراچی)

حضرت ابومسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے،حضورپاک صلی اﷲ تعالیٰ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا:”اذا انفق المسلم نفقۃ علی اہلہ وہویحتسبہا کانت لہ صدقۃ “مسلمان جو کچھ اپنے اہل پر خرچ کرتا ہے، اگر ثواب کے لیے ہے تو یہ بھی صدقہ ہے۔”

(بخاري، کتاب النفقات، باب فضل النفقۃ علی الاہل… إلخ،ج2، ص805،مطبوعہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

18 رجب 6144 ھ/19 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں