گھر میں تصویر رکھنا

گھر میں تصویر رکھنا

سوال:یادیں تازہ کرنےکےلئے گھروں میں تصویریں رکھنا کیسا؟

سائل:عثمان رمضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

گھر میں تصویررکھنےسےمُراداگراسےبطورتعظیم لٹکاناہےتویہ ناجائزوگناہ ہےاور اگر کسی البم میں رکھنا ہے تو یہ بھی منع ہے۔

سیدی اعلی علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”مگرناجائزتصویریں حفاظت سے رکھ چھوڑنا خود ہی منع ہے اگرچہ صندوق میں بند رکھے اور نہ کھولے اگرچہ وہاں نمازمکروہ نہ ہوگی۔ —اقول: ولاقرۃ عین فیہ لمن یمسک التصاویر فی صندوقہ لینظر فیھا متی شاء فانھا وان کانت مستورۃ مادامت فی الصندوق لکنہ یفتحہ ویخرجھا فتظھر فیاتی التحریم والامساک لامر ممنوع ممنوع—قال الامام الاجل قاضی خان فی فتاواہ لوامسک شیئا من ھذہ المعازف والملاھی یکرہ ویاثم وان کان لایستعملھا لان امساک ھذہ الاشیاء للھو عادۃ”اقول:(میں کہتاہوں)اس میں کوئی آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں اس آدمی کے لئے جو اپنے صندوق میں تصویریں بند کررکھے اس مقصد کے لئے کہ جب چاہے صندوق کھول کرانہیں دیکھ لے، مذکورہ تصویریں اگرچہ صندوق میں بند ہونے کی وجہ سے مستورہیں جب تک کہ صندوق میں ہیں لیکن جب وہ صندوق کوکھولے گا اور انہیں نکالے گا تو وہ سامنے آجائیں گی پھرحرمت پیداہوجائے گی کیونکہ کسی امرممنوع کے لئے کسی چیز کو روکے رکھنا بھی ممنوع ہے، اس کی مثال اس آدمی جیسی ہے کہ جس نے کسی عورت کو اپنی نگرانی میں پابندکررکھاتھا تاکہ موقع پر اس سے بدکاری کاارتکاب کرے، پھرجس وقت تک وہ بدکاری نہ کرے گا اس وقت بھی بدکاری کرنے کے گناہ میں گرفتارہوگا اور اس لئے کہ اعمال کامدارانسانی ارادوں پرہے، لہٰذاہم اﷲ تعالٰی سے سلامتی کاسوال کرتے ہیں، بلکہ اگر اس نے اسے روک رکھا اور جب چاہے دیکھنے کاارادہ بھی نہ کیا تو پھربھی اس میں یہ خرابی ہے کہ اس نے اس صورت میں اسی چیز کی حفاظت کی جس میں فساد ہے اور اسی طرح یہ ہے کہ جیسے کوئی آدمی گانابجانا نہیں کرتا لیکن گانے کے آلات واسباب کو اپنے پاس روکے رکھتاہے چنانچہ ہمارے ایک جلیل القدرامام فقیہ قاضی خاں نے اپنے فتاوٰی میں ارشادفرمایا کہ اگرکوئی شخص گانے بجانے اورلہو میں سے کسی چیز کو اپنے پاس روکے رکھے مکروہ ہے اور وہ اسی طرح کرنے سے گنہگارہوگا اگرچہ انہیں اپنے استعمال میں نہ لائے، کیونکہ اس قسم کے آلات واسباب کو روکے رکھنا عادتاً کھیل تماشے کے لئے ہی ہوتاہے۔” (فتاوی رضویہ،ج24،ص626-623،رضافاؤنڈیشن لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

4 رجب 6144 ھ/5 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں