لفظ “امت مسلمہ” و ” امت محمدیہ” میں فرق

لفظ “امت مسلمہ” و ” امت محمدیہ” میں فرق

سوال:امت مسلمہ اور امت محمدی میں کیا فرق ہےرہنمائی فرمائیں؟

سائل:ابوحمزہ عمیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مراد ایک ہی ہے فرق صرف الفاظ میں ہے کہ اللہ پاک کے ہاں پسندیدہ دین صرف دین اسلام ہے اور اس کے ماننے والوں کا نام مسلمان رکھا،تواس نسبت سے امت مسلمہ کہا جاتاہے یعنی اسلام لانے والی امت ۔ اور امت محمدیہ حضور نبی کریم رؤوف رّحیم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وبارک وسلم کے پاکیزہ مبا رک نام نامی اسم گرامی محمد کی نسبت سے امت محمدیہ کہا جاتاہے۔

اللہ کریم نےفرمایا: اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلٰمُo—بیشک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔

(پارہ3،آل عمران:19)

اللہ تعالٰی نےفرمایا:ھُوَ سَمّٰىکُمُ الْمُسْلِمِیۡنَ ۬ۙ مِنۡ قَبْلُ o—اللّٰہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں۔

(پارہ3،آل عمران:19)

اور اللہ تعالٰی نےفرمایا:مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-محمد اللہ کے رسول ہیں۔(پارہ26،الفتح:29)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

11 رجب 6144 ھ/12 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں