لی خمسۃ اطفی بہا شعر کا مطلب و حکم
سوال:اس شعر”لی خمسۃ اطفی بھا حرالوباء الحاطمہ-المصطفٰی والمرتضٰی وابناھما والفاطمہ”کامطلب بیان کردیں اورکیایہ شعر پڑھنادرست ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
لِيْ خَمْسَةٌ أُطْفِي بِهَا حَرَّ الْوَبَاءِ الْحَاطِمَة
الْمُصْطَفَى وَالْمُرْتَضَى وَابْنَاهُمَا وَالْفَاطِمَۃ کامفہوم یہ ہے کہ میرے لئے پانچ نفوس قدسیہ وسیلہ اور سہارا ہیں میں ان کے توسل سے کمرتوڑ وبا کی حرارت اور گرمی کوبجھاتا اور ٹھنڈا کرتاہوں وہ پانچ ہستیاں یہ ہیں حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم، حضرت علی شیرخدا کرم اللہ وجہہ الکریم، حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اﷲ تعالٰی عنہا،ان دونوں کے صاحبزادے حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما۔یہ شعر پڑھنا درست ہے کیونکہ اس میں پانچ ہستیوں کاوسیلہ پیش کیاگیا ہے اور وسیلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں جائز ہے،نیز علماء کرام نے اسے پڑھنے،بطور برکت گھر وغیرہ میں لٹکانےاوروظیفہ کرنےکونہ صرف جائز کہا بلکہ اس کی ترغیب دلائی۔
سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ یہ شعر لی خمسۃ اطفی بھا حرالوباء الحاطمہ المصطفٰی والمرتضٰی وابناھما والفاطمہ گاؤں کے چاروں کونوں میں لٹکاناکیسا ؟توآپ نے فرمایا:”وتعلیق آں شعر بز وائے محلہ نیزجائز و روا وازباب توسل بمحبوبان خداست جل وعلا اور شعرمذکور کاگاؤں کے چاروں اطراف میں لٹکانا روا اور درست ہے اور محبوبان خدا کو وسیلہ بنانے کے باب سے ہے۔(ان سب پراﷲ تعالٰی کی رحمت اور سلام ہو)۔”
(فتاوی رضویہ،جلد24،صفحہ187،188،رضافاؤنڈیشن لاہور)
امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتےہیں:”آفات و بلیات کو دور کرنے والا وِرد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لِي خَمْسَةٌ أُطْفِي بِهَا حَرَّ الْوَبَاءِ الْحَاطِمَة
الْمُصْطَفَى وَالْمُرْتَضَى وَابْنَاهُمَا وَالْفَاطِمَةکسی بھی وبا ، بدترین بارش ، سیلاب کی صورت میں یہ وظیفہ پڑھیں،إِنْ شَاءَ الله الكريم وبا دور ہوگی۔”
( مدنی مذاکرہ 19 جولائی 2025)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 محرم الحرام 8144ھ/22 جون 6202 ء