عیدی کی رقم جمع ہوتوقربانی کاحکم

عیدی کی رقم جمع ہوتوقربانی کاحکم

سوال:اگر کسی کےپاس عیدی کی رقم جمع ہو تو کیا اس پرقربانی واجب ہے؟

سائل:اریب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قربانی کےلئے وہی نصاب ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہو تاہے، لہذا اگر ایام قربانی میں کسی کے پاس عیدی کی رقم ہو اور وہ اکیلی رقم یا سوناچاندی یا حاجت سےزائد سامان سمیت یادیگرضرورت سےزائد رقم سمیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی رقم کےبرابر ہے تو قربانی واجب ہےچاندی کاریٹ ایام قربانی میں کنفرم کر لیاجائے۔موجودہ ایام میں میں ساڑھےباون تولہ چاندی کی رقم تقریباً 425000 ہے۔

الدرالمختار وردالمحتار میں ہے:” وشرائطہا – والیسار الذی یتعلق بہ وجوب صدقۃ الفطر کما – بان ملک ماَتی درہم او عرضا یساویہاغیر مسکنۃ وثیاب اللبس ومتاع یحتاجہ الی ان یذبح الاضحیۃ “

(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الأضحیۃ،جلد9،صفحہ520،دارالمعرفہ بیروت)

بہار شریعت میں ہے:” تونگریؔ یعنی مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۔”

(بہار شریعت ،جلد3،صفحہ332،مکتبۃ المدینہ)

فیضان رمضان میں ہے:”جس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی رقم یا اتنی مالیت کا مال تجارت ہو(اور یہ سب حاجات اصلیہ سے فارغ ہوں)یا اتنی مالیت کا حاجت اصلیہ کے علاوہ سامان ہو اس کو صاحب نصاب کہا جاتا ہے ۔صدقہ فطر کے لئے مال کے نامی(یعنی اس میں بڑھنے کی صلاحیت ) ہونے اور سال گزرنے کی شرط نہیں ۔ اسی طرح جو چیز میں ضرورت سے زیادہ ہیں(مثلا عمومی ضرورت سے زیادہ کپڑے، بے سلے جوڑے، گھر یلوزینت کی اشیا و غیر ہا) اور ان کی قیمت نصاب کو پہنچتی ہو تو ان اشیا کی وجہ سے صدقہ فطر واجب ہے۔”

(فیضان رمضان،صفحہ 313-314،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 ذوالحج 7144 ھ/ 23 مئی 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں