سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کاوصال اور تدفین
سوال:حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا کی وفات کب ہوئی،اور کس جگہ آرام فرما ہیں ، انکی قبر مبارک کہاں ہے،رہنمائی فرمائیں؟
سائل:آصف علی خالدی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا کا 17 رمضان 57 یا 58 ہجری 66 سال کی عمر میں وصال ہوا، حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کی وصیت کےمطابق جنت البقیع میں دیگر ازواج مطہرات کے پہلو میں تدفین ہوئی۔
المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی اوراکمال فی اسماء الرجال میں ہے:”وماتت بالمدينة سنة سبع وخمسين. وقال الواقدي: ليلة الثلاثاء لسبع عشرة خلت من رمضان سنة ثمان وخمسين، وهي ابنة ست وستين سنة، وأوصت أن تدفن بالبقيع ليلا، وصلى عليها أبو هريرة رضي الله عنها، – إذا أنا مت فادفني مع صواحبي بالبقيع ” یعنی 17 رمضان شب سہ شنبہ(شبِ منگل) ۵۷ھ یا ۵۸ھ میں مدینہ منورہ کے اندر آپ رضی اللہ عنہا کا 66 سال کی عمر میں وصال ہوا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کی وصیت کے مطابق رات میں لوگوں نے آپ کو جنت البقیع کے قبرستان میں دوسری ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کی قبروں کے پہلو میں دفن کیا۔
(المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب عائشۃ ام المؤمنین،جلد4،صفحہ392،دارالکتب العلمیہ بیروت ، مشکوۃ مع اکمال فی اسماء الرجال،جلد2،صفحہ625،مطبوعہ لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
8 محرم الحرام 8144ھ/24 جون 6202 ء