دوبھائیوں کا مل کر والد مرحوم کی طرف سے قربانی کرنا
سوال: دو بھائی ایک بکرا خرید کر والد صاحب مرحوم کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں؟
سائل:طاہرمغل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر ان پر صاحب نصاب ہونےکےسبب قربانی کرنا واجب ہے تو پہلے یہ خود اپنا الگ الگ واجب ادا کرتےہوئےقربانی کریں ورنہ یہ واجب ادا نہ ہو گا۔اپنی قربانی کرتےہوئےیاآدھی آدھی قیمت ملا کر والدکےایصال ثواب کی نیت سےقربانی کرتےہیں توحرج نہیں،کارِثواب ہے۔
فتاوی امجدیہ میں ہے:”جس پر قربانی واجب ہے اس کو خود اپنے نام سے قربانی کرنی چاہیے—اپنے نام سے کرنے کے بعد جتنی قربانیاں کرے،مضائقہ نہیں،مگر واجب کوادا نہ کرنا اور دوسروں کی طرف سے نفل ادا کرنا بہت بڑی غلطی ہے، پھر بھی دوسروں کی طرف سے جو قربانی کی ہو گئی اور ایام نحر(قربانی کے دن)باقی ہوں، تو یہ خود قربانی کرے،گزرنے پر قیمتِ اضحیہ تصد ق کرے۔” (فتاوی امجدیہ ،کتاب الاضحیہ،جلد2،حصہ3،صفحہ314،مکتبہ رضویہ،کراچی)
فتاوی فیض الرسول میں ہے:”جس طرح یہ جائز ہے کہ چند مسلمان شریک ہو کر ایک بکرا خریدیں اور اس کی قربانی سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نام یا کسی دوسرے بزرگ کے نام کریں ، کوئی قباحت نہیں۔اسی طرح کچھ مسلمان مشترکہ طورپر بڑا جانور خریدکر ساتواں حصہ کسی بزرگ یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےنام قربانی کریں ،جائز ہے۔”
(فتاوی فیض الرسول،ج 2،ص 446،شبیر برادرز،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 ذوالحج 7144 ھ/ 23 مئی 6202 ء