خنثی کی قربانی کاحکم

خنثی کی قربانی کاحکم

سوال:جس جانور کی نر و مادہ کی دونوں علامات ہوں تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

سائل:چوہدری محمد فیضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

خنثی یعنی وہ جانور کہ جس میں نر و مادہ دونوں کی علامتیں ہوں شرعاً اس کی قربانی جائز نہیں۔

الدرالمختار میں ہے:” ولا بالخنثی لان لحمہا لاینضج “اور نہ ہی خنثی جانور کی قربانی جائز ہے کیونکہ اس کا گوشت نہیں پکتا۔

(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الأضحیۃ،جلد9،صفحہ538،دارالمعرفہ بیروت)

بہار شریعت میں ہے:”اورخنثٰی جانور یعنی جس میں نر و مادہ دونوں کی علامتیں ہوں اور جلّالہ جو صرف غلیظ کھاتا ہو ان سب کی قربانی ناجائز ہے۔”

(بہار شریعت ،جلد3،صفحہ341،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 ذوالحج 7144 ھ/ 23 مئی 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں