ایزی پیسہ (EasyPaisa) سے موبائل پیکج لگا کے دینے پر فیس لینا کیسا

ایزی پیسہ (EasyPaisa) سے موبائل پیکج لگا کے دینے پر فیس لینا کیسا

سوال: ایزی پیسہ (EasyPaisa) سے دوسرے لوگوں کے موبائل پیکجز لگانا کر ہر پیکج پر 50 روپے فیس لینا کیسا ہے؟

User id: Hizb Ullah

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ پیکج لگا کے دینے پر باہمی رضامندی سے طے شدہ فیس وصول کرنا جائز ہے، کیونکہ یہ فراہم کردہ سروس کی اجرت ہے۔

شرح مختصر الکرخی میں ہے: “الاجارة عقد على المنافع بعوض” ترجمہ: اجارہ ایسا عقد ہے جو کسی عوض کے بدلے منافع پر ہو۔ (شرح مختصر الکرخی، کتاب الاجارات، جلد5، صفحہ139، مطبوعہ دار اسفار)

المحیط الرضوی میں ہے: “واما شرط جوازھا فثلاثۃ اشیاء اجل معلوم ومحل معلوم وبدل معلوم لان المنافع تصیر معلومۃ بثلاثۃ اشیاء” ترجمہ: اور اجارہ کے جائز ہونے کی شرط تین چیزیں ہیں یعنی مدت کا معلوم ہونا، محل کا معلوم ہونا اور عوض کا معلوم ہونا، کیونکہ منافع ان تین چیزوں کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں۔ (المحیط الرضوی، کتاب الاجارات، واما شرط جوازھا، جلد6، صفحہ500، مطبوعہ دارالکتب)

الفتاوی الھندیہ میں ہے: “واما شرائط الصحۃ فمنها رضا المتعاقدين ومنها ان يكون المعقود عليہ وهو المنفعۃ معلوما علما يمنع المنازعۃ ومنها ان تكون الاجرة معلومة” ترجمہ: اور صحت اجارہ کی شرائط میں سے ایک شرط عقد کرنے والے دونوں فریقوں کا راضی ہونا ہے اور ان (شرائط) میں سے یہ ہے کہ جس چیز پر عقد کیا جا رہا ہے، یعنی منفعت، وہ اس طرح معلوم ہو کہ نزاع اور جھگڑے کا اندیشہ باقی نہ رہے۔۔۔ اور ان (شرائط) میں سے یہ ہے کہ اجرت معلوم ہو۔ (الفتاوی الھندیہ، کتاب الاجارۃ، الباب الاول، جلد4، صفحہ411، مطبوعہ دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

10جمادی الاولی 1448ھ 22 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں