دینی کتب والی الماری سے کتابیں نکال کر جوتے رکھنا کیسا

دینی کتب والی الماری سے کتابیں نکال کر جوتے رکھنا کیسا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جس الماری میں دینی کتابیں رکھی تھیں، وہاں سے ان کتابوں کو نکال کر جوتے اور چپل رکھنا جائز ہوگا یا نہیں؟

User id: Ibrahim Chishti

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت کا حکم شرعی یہ ہے کہ دینی کتب رکھنے کے لیے مختص الماری سے کتابیں نکال کر اس میں جوتے رکھنا مناسب نہیں، کیونکہ عرف میں اسے بے ادبی سمجھا جاتا ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے: “ادب و توہین کا مدار عرف پر ہے۔” (فتاوی رضویہ، جلد4، صفحہ610، مسئلہ246، مطبوعہ رضافاؤنڈیشن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

10جمادی الاولی 1448ھ 21 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں