نماز عید کی تکبیرات میں حنفی مقتدی کے لیے شافعی امام کی اقتدا کا شرعی حکم
سوال: اگر حنفی مقتدی شافعی امام کے پیچھے عید کی نماز ادا کرے تو تکبیرات میں امام کی پیروی کرے گا یا نہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ اگر حنفی مقتدی شافعی امام کے پیچھے نماز عید ادا کرے تو تکبیرات میں امام کی پیروی کرے گا، کیونکہ حدیث پاک کے مطابق امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ شافعی مذہب کے مطابق نماز عید میں بارہ زائد تکبیریں ہیں، لیکن اگر امام اس سے زائد تکبیریں کہے تو راجح قول کے مطابق تیرہ تکبیروں تک اس کی پیروی کی جائے گی، اس سے زائد میں نہیں۔ نیز حنفی مقتدی کے لیے شافعی امام کی اقتدا اسی صورت میں جائز ہے جب امام اختلافی مسائل میں مذہب حنفی کی رعایت کرتا ہو۔
رد المحتار مع الدر المختار میں ہے: “(ولو زاد تابعہ)لانہ تبع لامامہ فتجب علیہ متابعتہ وترک رأیہ برأی الامام لقولہ علیہ السلام ((انما جعل الامام لیؤتم بہ فلاتختلفوا علیہ))۔۔۔(الی ستۃ عشر) کذا فی البحر عن المحیط وفی الفتح قیل یتابعہ الی ثلاث عشرۃ وقیل الی ست عشرۃ. قلت: ولعل وجہ القول الثانی حمل الثلاث عشرة المرويۃ عن ابن عباس على الزوائد كما مر عن الشافعی وهی مع الثلاث الاصليۃ تصير ست عشرة والا لم أر من قال بان الزوائد ست عشرة فليراجع. وقد راجعت مجمع الآثار للامام الطحاوی فلم أر فيما ذكره من الاحاديث والآثار عن الصحابۃ والتابعين اكثر مما مر عن ابن عباس فھذا يؤيد القول الاول ولذا قدمه فی الفتح ونسبہ فی البدائع الى عامۃ المشايخ على ان ضم الثلاث الاصليۃ الى الزوائد بعيد جدا لان القراءة فاصلۃ بينھا تأمل۔”
(رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الصلاۃ، مطلب امر الخلیفۃ لایبقی بعد موتہ جلد3، صفحہ62، 63، مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ)
بہار شریعت میں ہے: “امام نے چھ تکبیروں سے زیادہ کہیں تو مقتدی بھی امام کی پیروی کرے مگر تیرہ سے زیادہ میں امام کی پیروی نہیں۔”
(بہار شریعت، عیدین کا بیان، نماز عید کا طریقہ، جلد1ب، حصہ4، صفحہ782، مسئلہ8، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
العنایۃ شرح الھدایہ میں ہے:”ان الاقتداء بہ انما يصح اذا تحامى مواضع الخلاف۔”
(العنایۃ شرح الھدایہ، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الوتر، جلد1، صفحہ437، مطبوعہ دار الفکر)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی
29 ربیع الآخر 1448ھ 12 اکتوبر 2026ء