امانت ہلاک ہو جائے
فتویٰ999:
امانت اگر ہلاک ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سائل : ملک معز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جس کے پاس امانت رکھوائی گئی اگر اس کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی اور امانت ہلاک ہو گئی تو تاوان نہیں ہے ہاں اگر اس کی کو تاہی کے سبب ہلاک ہوئی تو تاوان دینا ہو گا۔ الاختیار میں ہے: ”اذا هلكت من غير تعد لم يضمن “یعنی: امانت اگر بغیر کوتاہی کے ہلاک ہو جائے تو ضمان نہیں۔
( الاختيار لتعليل المختار، حصہ 3، صفحہ 25)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
14 محرم الحرام 1446ھ/ 21 جولائی 2024ء