دیت کی ادائیگی کتنے عرصے میں

دیت کی ادائیگی کتنے عرصے میں

فتویٰ976:

قتل کی جس قسم میں دیت ادا کی جاتی ہے اس کی ادائیگی کتنے عرصے میں کی جاسکتی ہے؟

سائل : نعمان کا کو

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قتل میں جہاں دیت دینے کی صورت ہوتی ہے اس کی مدت 3 سال ہے البتہ مقتول کے ورثا سے مصالحت ہو جائے تو اس میں کمی بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ بہار شریعت میں قتل شبہ عمد کے حوالے پیسے ہے: ” قاتل کے عصبہ پر دیت مغلظہ واجب جو تین سال میں ادا کریں گے ۔ “ قتل خطا سے متعلق ہے: ”قتل خطا کا حکم یہ ہے کہ قاتل پر کفارہ واجب ہے اور اس کے عصبہ پر دیت واجب ہے جو تین سال میں ادا کی جائے گی۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 18، صفحہ 779،778)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

17 جمادی الاخر 1445 ھ/31دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں