آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہونا

آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہونا

فتویٰ959:

آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

سائل : فريد احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

آیت سجدہ صرف لکھنے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا، البتہ اگر لکھنے کے ساتھ ساتھ آیت سجدہ پڑھی بھی تو پڑھنے کے سبب واجب ہو گا۔ شامی میں ہے: ”لو کتبها او تهجاها فلا سجود علیه “ یعنی : اگر آیت سجدہ لکھی یا ہجے کی تو اس پر سجدہ تلاوت واجب نہیں۔

(شامی، جلد 2، صفحہ 694)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

23 ربیع الاخر 1445ھ/ 08 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں