راستے میں پھل پڑا ہو ا ملا
فتویٰ947:
اگر پبلک پلیس سے ایسی چیز ملی جس کے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہو مثلا پھل پڑا ملا اور اس کے مالک کا پتا نہ ہو تو کیا کیا جائے ؟
سائل : شیخ زاده محمد نعمان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر راستے سے ایسی چیز ملے جس کے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہو مثلا پھل وغیرہ تو پہلے وہیں اس کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے ، اگر اتنی دیر گزر جائے کہ اس کو استعمال نہ کیا تو خراب ہو جانے کا اندیشہ ہو تو شرعی فقیر کو صدقہ کر دیا جائے۔ بہار شریعت میں ہے : ” جو چیزیں خراب ہو جانے والی ہیں جیسے پھل اور کھانے ان کا اعلان صرف اتنے وقت تک کرنالازم ہے کہ خراب نہ ہوں اور خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو مسکین کو دیدے۔ “
(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 10 ، صفحہ 476)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
30بيع الاخر 1445ھ/ 15 نومبر 2023ء