استخارہ کن کاموں کے لئے

استخارہ کن کاموں کے لئے

فتویٰ937:

استخارہ کن کاموں کے لئے ہو سکتا ہے کوئی اصول ہے ؟

سائل : اسد رضا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جو بھی نیک کام ہے اس کے کرنے نہ کرنے کے حوالے سے استخارہ نہیں ہو سکتا کیونکہ نیک کام کرنا اچھا ہی ہے البتہ ان کے وقت کی تعیین کے لئے استخارہ کیا جا سکتا ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”حج اور جہاد اور دیگر نیک کاموں میں نفس فعل کے لیے استخارہ نہیں ہو سکتا، ہاں تعیین وقت کے لیے کر سکتے ہیں۔ “

(بہار شریعت ، جلد 1 ، حصہ 4، صفحہ (682)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13 صفر المظفر 1445 ھ/ 31 اگست 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں