دیوث کون

دیوث کون

فتویٰ932:

دیوث کی تعریف بیان کر دیں؟

سائل : محمد آصف اکرام عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایسا شخص جو اپنے اہل کو بے حیائی اور برے کاموں میں مبتلا دیکھ کر قدرت کے باوجود نہ روکے وہ دیوث ہے۔ علامہ علی قاری رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”قال الطيبي: اى الذى يرى فيهن ما یسؤه ولا يغار عليهن ولا يمنعهن فيقر فى اهله الخبث “ ترجمہ : طیبی نے کہا: ہر وہ شخص جو اپنے اہل کو برائی میں مبتلا دیکھے اور ان پر غیرت نہ کھائے نہ انہیں منع کرے نتیجۃ اس کے اہل میں اس کی خاموشی کے سبب برائیاں برقرار رہیں۔

(مرقاة المفاتیح ، جلد 6، حدیث 3655)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

08 رجب المرجب 1445 ھ/ 20 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں