عمامہ کی شرعی تعریف

عمامہ کی شرعی تعریف

فتویٰ931:

عمامہ کی لغوی اور شرعی تعریف کیا ہے؟

سائل : محمد طلحه نوید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

لغت میں عمامہ سے مراد ایسی چیز جو سر پر لپیٹی جائے اور شرعا اس سے مراد سر پر باندھنے کا ایسا کپڑا جس کے کم از کم تین پیچ ہوں۔ شرح شمائل ترمذی میں ہے: ”والعمامة كل ما يلف على الراس “ترجمہ : ہر وہ چیز جو سر پر لپیٹی جائے اسے عمامہ کہتے ہیں۔

(المواهب اللدنیہ، صفحہ 99)

مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” تین پیچ اگر اس کپڑے سے لپیٹے جائیں تو عمامہ کے حکم میں ہے ورنہ کچھ نہیں۔ “

(فتاوی امجدیہ ، جلد 1، صفحہ 199)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

02 جمادی الاخر 1445 ھ/ 16 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں