تحفہ دے کر واپس لینا

تحفہ دے کر واپس لینا

فتویٰ908:

زید نے بکر کو کچھ سوٹ تحفے میں دیے بکر نے وہ اپنی خالہ کے پاس امانت کے طور پر رکھوائے اب زید و بکر کی لڑائی ہو گی تو زید وہ تحفہ واپس مانگ رہا ہے کیا حکم ہے؟

سائل : ارمان رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

تحفہ دینے کے بعد اس کو واپس مانگنے کو حدیث میں فرمایا کہ ایسا ہے جیسے کتاقے کے بعد اس کو واپس چاٹے۔ اگر تحفہ دے کر واپس لینے کی شرعی ممانعت موجود ہو مثلا زید بکر کازی رحم محرم رشتے دار ہے جیسے چچا، تایا، چچازاد و غیرہ تو زید وہ دیا ہوا تحفہ کسی صورت واپس نہیں لے سکتا اور اگر موجود نہیں اور بکر واپس دینے پر راضی ہو جاتا ہے تو واپس لے سکتا ہے ورنہ نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ”کسی کو چیز دے کر واپس لینا بہت بُری بات ہے حدیث میں ارشاد ہوا اسکی مثال ایسی ہے جس طرح کتا قے کر کے پھر چاٹ جاتا لہذا مسلمان کو اس سے بچنا ہی چاہیے۔“

(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 14 ، صفحہ 83)

اسی میں ہے: ” قرابت سے مراد اس مقام پر ذی رحم محرم ہے یعنی یہ دونوں باتیں ہوں اور حرمت بھی نسب کی وجہ سے ہو تو واپس نہیں لے سکتا۔۔۔ مثلاً باپ ، دادا، ماں، دادی اصول اور بیٹا، بیٹی ، پوتا، پوتی، نواسہ ، نواسی فروع اور بھائی، بہن اور چچا، پھوپی کہ یہ سب ذی رحم محرم ہیں۔“

(صفحہ 94)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

22 ذوالقعدة الحرام 1445ھ/31 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں