چھت ڈلوا کر جگہ استعمال کرنا

چھت ڈلوا کر جگہ استعمال کرنا

فتویٰ905:

ایک شخص کو کام کے لئے جگہ چاہیے دوسرے نے کہا میرے گھر کا اوپر والا پورشن لے لو مگر شرط یہ ہے کہ چھت ڈلوا دو اور میں کرایہ بھی نہیں لوں گا جب آپ جگہ خالی کرو گے تو چھت ڈلوانے کا خرچ میں آپ کو واپس کر دوں گا ایسا کرنا کیسا؟

سائل : شاہد مکی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کردہ معاہدہ سودی ہے اس لئے کہ چھت بنوانے کی رقم گو یا مالک کو قرض دی گئی ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ جگہ خالی ہونے پر وہ چھت بننے کی رقم واپس کرے گا اور چھت بنوانے والا اس قرض کی بنیاد پر جگہ سے نفع حاصل کرے گا اور قرض پر مشروط نفع یہ سود ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ”کل قرض جرمنفعة فهو ربا “ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لے کر آئے سود ہے۔

(نصب الرایہ ، جلد 4، صفحہ 60)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

20 ذو القعدة الحرام 1445ھ/29 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں