بیمار والد کی اجازت کے بغیر رقم اولاد کو دینا
فتویٰ901:
والد صاحب کا میرے کاروبار میں کچھ حصہ ہے جس سے وہ اپنا خرچ چلاتے ہیں اب میرے دو بھائیوں کا مطالبہ ہے والد صاحب کی صحت صحیح نہیں لہذا ان سے پوچھنے کی حاجت نہیں ہمیں وہ رقم دی جائے ہمارا وہ شرعی حق ہے جبکہ والد صاحب کی حالت ایسی نہیں کہ وہ کوئی فیصلہ نہ کر سکیں انہوں نے منع کیا ہے کسی کو اجازت کے بغیر رقم دینے سے۔
سائل : محمدفا روق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اولا تو یہ یاد رکھیں کہ اولاد کا والد کی زندگی میں اس کے مال میں کوئی حصہ نہیں کیونکہ وراثت مرنے کے بعد جاری ہوتی ہے اور جبکہ والد صاحب نے رقم دینے سے منع کیا ہے تو ان کی اجازت کے بغیر ان کی رقم اولاد کو دے دینا جائز نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ”مالک نے منع کر دیا تھا کہ اپنی عیال میں سے فلاں کے پاس مت چھوڑنا باوجود ممانعت اس نے اُس کے پاس امانت کی چیز رکھی اگر اس سے بچنا ممکن تھا کہ اُس کے علاوہ دوسرے ایسے تھے کہ اُن کی حفاظت میں رکھ سکتا تھا تو ضمان واجب ہے ورنہ نہیں۔“
(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 14 ، صفحہ 34)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
11 ذو القعدة الحرام 1445ھ/20 مئی 2024ء