بائیک رائیڈر کو ٹپ دینا
فتویٰ895:
آج کل بائیک رائیڈرز کے ذریعے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا ہے تو جب کسی کا قیمتی سامان پہنچ جائے تو لوگ رائیڈر کو ٹپ دیتے ہیں یہ لینا کیسا؟
سائل : محمد نعمان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ٹپ لینا دینا شرعا جائز ہے کہ یہ دینے والے کی طرف سے احسان اور تحفہ ہوتا ہے البتہ ٹپ کے لئے سوال کرنا منع ہے۔ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحفے کی تعریف میں لکھتے ہیں: ”کسی چیز کا دوسرے کو بلا عوض مالک کر دینا ہبہ ہے یعنی اس میں عوض ہو نا شر ط وضروری نہیں۔“
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 14 ، صفحہ 68)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
25 شوال المکرم 1445ھ/04 مئی 2024ء