مور گیج پر گھر لینا کیسا
فتویٰ886:
یورپی ممالک میں مورگیج پر گھر لیا جاتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
سائل : ڈاکٹر عبد المجيد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
امریکہ و یورپ وغیرہ میں ذاتی مکان یا دکان لینا انتہائی دشوار ہے اس لئے فقہاء نے فرمایا کہ اگر کسی کی دینی یا دنیاوی ضرورت و حاجت متحقق ہو تو ایسا بینک جس میں کسی مسلمان کا کوئی بھی شیئر نہ ہو وہاں سے اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے کا فر کو نفع دے کر قرض لینا جائز ہے۔ فتاوی بریلی شریف میں امریکہ میں سودی قرضے پر میکان لینے کے سوال پر یوں جواب مرقوم ہے۔ : ”شرعی ضرورت یا حاجت خواہ دینی ہو یا شخصی (دنیوی) اگر متحقق ہو تو بینک وغیرہ یا انفرادی طور پر کسی کافر سے ایسا قرض لینا جائز ہے۔ اشباہ میں ہے: الضرورات تبیح المحظورات یعنی ضرورتیں ممنوعات کو مبارح کر دیتی ہیں۔ نیز ارشاد باری تعالی ہے: { وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍؕ }ترجمہ : اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی۔ (پارہ 17 ، سورۃ الحج، آیت 78) اور جو زیادتی انہیں دینی پڑے وہ سود نہیں اور ضرورت شرعیہ اور حاجت صحیحہ جس میں حرج شدید لاحق ہو یا اس کے بغیر چارہ نہ ہو معلوم و محسوس ہے محض کاروبار بڑھانا کوئی شرعی ضرورت ہے نہ حاجت ہے یو نہی بہت سی غیر شرعی ضرورتیں اور غیر شرعی امور نا قابل اعتبار ہیں اور دفع ذلت و طعن اور سرخروئی چاہنا کوئی شرعی حاجت نہیں۔ حدیث شریف میں ہے: ” فضوح الدنيا اهون من فضوح الآخرة “ ترجمہ : دنیا کی رسوائی آخرت کی رسوائی سے ہلکی ہے۔ ایسی نام کی ضرورتوں میں جن کے بغیر چارہ ہو ان سے قرض لینا اور انہیں زیادہ دینا حرام ہے کہ حربی کافر کو فائدہ پہنچانا ہے جو شر عا ممنوع ہے۔“
(فتاوی بر یلی، صفحه 33)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
09 رمضان المبارک 1445ھ/ 20 مارچ 2024ء