مانگنے کے لئے آنے والے کے سلام کا جواب

مانگنے کے لئے آنے والے کے سلام کا جواب

فتویٰ879:

جو مانگنے کے لئے آتے ہیں ان کے سلام کا جواب دینا ضروری ہے؟

سائل : طارق محمود

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جو لوگ مانگنے آتے ہیں ان کے سلام کا جواب دینا واجب نہیں کیونکہ وہ ملاقات کی غرض سے نہیں آتے لہذا نہ ان کا سلام کرنا سنت موکدہ اور نہ اس سلام کا جواب دینا واجب۔ بہار شریعت میں ہے: ” سائل نے دروازہ پر آکر سلام کیا اس کا جواب دینا واجب نہیں۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 461)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

08 شعبان المعظم 1445ھ / 19 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں