لنڈے کے مال سے سامان
فتویٰ864:
لنڈے کا کام کرنا کیسا؟ اور اگر لنڈے کے مال سے اگر غیر ملکی کرنسی یا دیگر سامان نکلا تو اس کا کیا حکم ہے؟
سائل : سعد کھتری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
لنڈے کا کام فی نفسہ تو جائز ہے لیکن اس مال سے اگر غیر ملکی کرنسی یا دیگر سامان نکلا تو وہ لقطہ ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ چونکہ یہاں اصل مالک کو تلاش کرنا ممکن نہیں لہذا کسی شرعی فقیر کو صدقہ کر دے۔ شامی میں ہے: ” اشتری دارا فوجد فی بعض الجدار دراهم قال ابو بكر انها كاللقطة قال الفقيه و ان ادعاه البائع رد عليه وان قال لیست لی فهى لقطة “ یعنی: کسی نے گھر خریدا تو کچھ دیواروں میں درہم پائے ابو بکر نے فرمایا کہ وہ لقطہ کی طرح ہے فقیہ نے فرمایا اور اگر بائع دعوی کرے تو اس کو لوٹا دیے جائیں اور اگر کہے میرے نہیں تو لقطہ ہے۔
(رد المحتار ، جلد 6، صفحہ 437)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
14 رجب المرجب 1445 ھ/ 26 جنوری 2024ء