مہنگائی کے خوف سے حمل ساقط کروانا

مہنگائی کے خوف سے حمل ساقط کروانا

فتویٰ862:

کیا مہنگائی کے خوف سے حمل ضائع کروا سکتے ہیں؟

سائل : محمد فیضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

چار ماہ کے بعد حمل ضائع کروانا مثل قتل کے ہے اور چار ماہ سے پہلے بلا عذر کروانا ناجائز ہے۔ مہنگائی کے خوف سے حمل ساقط کروانا نا جائز ہے اور قرآن نے اس کی مذمت بیان کی ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے : ” وَ لَا تَقْتُلُـوْۤا اَوْلَادَكُمْ خَشْیَةَ اِمْلَاقٍؕ-نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْؕ “ترجمہ : اور غربت کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو، ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی۔

(بنی اسرائیل:31)

تفسیر : ” زمانہ جاہلیت میں بہت سے اہل عرب اپنی چھوٹی بچیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے، امیر تو اس لئے کہ کوئی ہمارا داماد نہ بنے اور ہم ذلت و عار نہ اٹھائیں جبکہ ، غریب و مفلس اپنی غربت کی وجہ سے کہ انہیں کہاں سے کھلائیں گے، دونوں گروہوں کا فعل ہی حرام تھا اور قرآن و حدیث میں دونوں کی مذمت بیان کی گئی ہے البتہ یہاں بطورِ خاص غریبوں کو اس حرکت سے منع کیا گیا ہے۔ “

(صراط الجنان، جلد 5 ، صفحہ 452)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

11 رجب المرجب 1445ھ/ 23 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں