مچھلی کے علاوہ سمندری جانور

مچھلی کے علاوہ سمندری جانور

فتویٰ849:

مچھلی کے علاوہ سمندر کے باقی جانوروں کا کیا حکم ہے؟

سائل : حافظ رضوان احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فقہ حنفی میں مچھلی کے علاوہ باقی تمام پانی کے جانور حرام ہیں۔ حدیث پاک میں ہے: ”احلت لکم میتتان و دمان ، فاما الميتتان فالحوت والجراد واما الدمان فالكبد والطحال“ ترجمہ: تمہارے لیے دو مرے ہوئے جانور اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، دومردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں۔

(ابن ماجہ ،حدیث 3314)

اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” مچھلی کے ماسوا تمام آبی جانور ہمارے نزدیک حرام ہیں۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 339)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

25 جمادی الاخر 1445 ھ/ 08 جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں