ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا
فتویٰ847:
ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا کیسا ؟
سائل : روحیل عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا بالکل جائز ہے بلکہ اچھی نیت ہو تو ثواب بھی حاصل ہو گا۔ اولا تو شرعا اس کی کوئی ممانعت نہیں اور دوسرا یہ کہ صحابہ، تابعین اور کئی اولیاء کرام کی یہ کنیت تھی۔ چنانچہ حضرت سید نا امام حسین رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی اور حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد الرحمن تھی۔ اسد الغابہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے تعارف میں ہے: ”ابو عبد الله ريحانة النبي ﷺ ۔ “
(اسد الغابہ، صفحہ 278)
عمدۃ القاری میں امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے تعارف میں ہے: ”هو الامام ابو عبدالله محمد بن اسماعیل ۔“
(عمدۃ القاری، جلد 1 ، صفحہ 3)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
23 جمادی الاخر 1445ھ/ 06 جنوری 2024 ء