ایصال ثواب کرنے کے پیسے مقرر کرنا

ایصال ثواب کرنے کے پیسے مقرر کرنا

فتویٰ845:

زید کا بکر کو ہفتہ وار یا ماہانہ رقم دے کر کہنا کہ اس رقم کے بدلے آپ میرے مرحومین کو ایصال ثواب کر دیا کریں کیا اس طرح کرنا جائز ہے ؟

سائل : سید بلوچ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

نیکیوں اور عبادات پر اجارہ کرنا جائز نہیں۔ ایصال ثواب کرنا ایک نیکی ہے اور زید کا بکر کو رقم کے بدلے ایصال ثواب کا کہنا اجارہ ہے، لہذا ایسا کرنا نا جائز و گناہ ہے۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” اصل یہ ہے کہ طاعت و عبادات پر اجرت لینا دینا (سوائے تعلیم قرآن عظیم و علوم دین و اذان و امامت و غیر ہا معدودے چند اشیاء کو جن پر اجارہ کر نا متاخرین نے بنا چاری و مجبوری بنظر حال زمانہ جائز رکھا) مطلقا حرام ہے، اور تلاوت قرآن عظیم بغرض ایصال ثواب وذکر شریف میلاد پاک حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ضرورت منجملہ عبادات و طاعت ہیں تو ان پر اجارہ بھی ضرور حرام و محذور۔۔ الخ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 19 ، صفحہ 486)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

22 جمادی الاخر 1445ھ/ 05 جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں