مقدس اوراق جلانا

مقدس اوراق جلانا

فتویٰ831:

مقدس اوراق جلانا کیسا؟

سائل : محمد اسامه میمن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مقدس اوراق کو جلانا جائز نہیں بلکہ ان کو ادب سے دفنا دینا یا ٹھنڈا کر دینا بہتر ہے، ہاں اگر مقدس اوراق میں سے آیات، احادیث، اللہ پاک کے نام، رسولوں و فرشتوں کے نام محو کر دیے جائیں تو ان کو جلانا جائز ہے۔ در مختار میں ہے : ”الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله و ملائکته و رسله ويحرق الباقی، ولا بأس بأن تلقى فى ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن كما في الأنبیاء “ ترجمہ : اور وہ کتابیں جو قابل استعمال نہ ہوں اس سے اللہ پاک، فرشتوں اور رسولوں کا نام حذف کر دیا جائے اور باقی کو جلایا جا سکتا ہے اور کوئی حرج نہیں کہ انہیں اسی حالت میں جاری پانی میں ڈال دیا جائے یا پھر دفن کر دیا جائے اور دفنانا بہتر ہے جیسے کہ انبیاء کرام کو دفنا یا جاتا ہے۔

(در مختار، صفحه 668)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

04 جمادى الاخر 1445 ھ/ 18 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں