پھرتا ہے زمانے میں خدا بھیس بدل کر

پھرتا ہے زمانے میں خدا بھیس بدل کر

فتویٰ828:

یہ شعر کہنا کیسا: ” آدم کے کسی روپ کی تحقیر نہ کرنا پھر تا ہے زمانے میں خدا بھیس بدل کر “؟

سائل : مجاہد حسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

معلوم کیا گیا شعر کفریہ ہے کیونکہ اللہ پاک کا کسی اور روپ میں آنا محال اور کفرہے۔ محقق مسائل جدیدہ مفتی نظام الدین مصباحی دامت برکا تہم العالیہ سے چند اشعار کے متعلق سوال ہوا جس میں ایک شعر یوں تھا: ” کوئی پوچھے کہ تم نے کیا دیکھا شکل انسان میں خدا دیکھا “ تو جوابا ارشاد فرمایا: ”یقینا یہ اشعار صریح کفریات مشتمل ہیں۔۔ ان اشعار میں قائل نے انسان کے بدن میں اللہ عزوجل کے سرایت کرنے اور اس میں داخل ہونے کا دعوی کر کے جتایا ہے کہ انسان اور اللہ دونوں ایک ہیں چاہے اسے خدا کہو یا انسان جب کہ اللہ تبارک و تعالی کسی بدن میں سرایت کرنے یا گھسنے سے پاک و منزہ ہے۔“

(آپ کے مسائل، صفحہ 45، مکتبہ برہان ملت)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

01 جمادی الاخر 1445 ھ/ 15 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں