زیادہ کابل بنوانا

زیادہ کابل بنوانا

فتویٰ819:

ایک چیز مارکیٹ میں 10 روپے کی ہے لیکن میں بحث کر کے 8 روپے کی کروالیتا ہوں مگر بل 10 روپے کا بنوا کر کمپنی سے 10 روپے وصول کرتا ہوں کیا یہ اضافی رقم رکھنا میرے لئے جائزہے؟

سائل : زبیر اسلم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

کسی چیز کابل زیادہ بنوا کر کمپنی سے اضافی رقم لینا حرام ہے کہ اس میں جھوٹ ، دھو کہ اور باطل طریقے سے مال کمانے جیسے گناہ پائے جارہے ہیں اور جو جان کر زیادہ بل بنا کر دیتا ہے وہ بھی حرام میں معاونت کی وجہ سے گناہ گار ہو گا۔ مسلم شریف کی حدیث پاک ہے: ” وَمَنْ غشَنَا فلَيْسَ مِنا “ ترجمہ : اور جو ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔

(مسلم جلد 1 ، کتاب الایمان، باب من غش فلیس منا ، صفحہ 69)

المحيط البرھانی میں ہے : ” والغدر حرام“ ترجمہ: اور وھو کہ دینا حرام ہے۔

( المحیط البرهانی فی الفقہ النعمانی، جلد 2 ، صفحہ 363، دار الكتب العلمیہ، بیروت)

فتاوی رضویہ میں ہے: ” بر تقدیر اول جبکہ یہ جانتا تھا کہ وہ نالش دروغ (جھوٹے دعوے) کے لئے کاغذ لیتا ہے، تو اسے اس کے ہاتھ بیچنا معصیت پر اعانت کرنا ہوا جس طرح اہل فتنہ کے ہاتھ ہتھیار اور معصیت پر اعانت خود ممنوع و ،معصیت، قال الله عزوجل ( اللہ تعالی فرماتا ہے ): وَلَا تَعَاوَتُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ” آپس میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو گناہ اور حد سے بڑھنے پر ۔“

(فتاوی رضویہ، جلد 17، صفحه 149)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

21 جمادی الاول1445 ھ/ 06 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں