اولیا دنیا میں اللہ کا روپ کہنا

اولیا دنیا میں اللہ کا روپ کہنا

فتویٰ807:

یہ کہنا کیسا کہ اولیاد نیا میں اللہ کا روپ ہوتے ہیں ؟

سائل : رضوان محمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اولیا کو اللہ کا روپ کہنا نا جائز و گناہ ہے کیونکہ روپ کا معنی شکل و صورت، انداز وڈھنگ کے ہیں اور اللہ پاک کے حق میں یہ معنی محال ہے اور اگر معاذ اللہ کہنے والے کی یہ مراد ہو کہ اللہ کا جسم ہے ، شکل و صورت ہے اسی طرح اولیا کی بھی ہے تو یہ کفریہ معنی ہے ، البتہ اس کا ایک معنی جلوہ بھی ہے، ہے تو اگر کوئی اس معنی میں لے کہ اولیا اللہ پاک کی صفات کے مظہر ہیں تو شر عاسخت حکم نہیں لیکن چونکہ اس کے اکثر معنی اللہ پاک کی شان کے لائق نہیں لہذا اس کو بولنے کی اجازت نہیں۔ فیروز اللغات میں ہے: ”روپ۔ (1) صورت ۔شکل (2) ڈھنگ۔ انداز۔ وضع (3) آب و تاب۔ جلوه “

(فیروز اللغات، صفحه 382)

شامی میں ہے: ” مجرد ایهام المعنى المحال كاف في المنع “ ترجمہ : محض معنی محال کا وہم منع ہونے کے لئے کافی ہے۔

(شامی، جلد 6، صفحہ 395 ، دار الفکر)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

13 جمادی الاول 1445 ھ/ 28 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں