جسم پر ٹیٹوز بنوانا

جسم پر ٹیٹوز بنوانا

فتویٰ803:

جسم پر ٹیٹوز بنوانے کا کیا حکم ہے؟

سائل : وقاص مہر

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جسم پر ٹیٹوز بنوانا نا جائز و حرام ہے کہ اس میں تغییر تخلق یعنی اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا پایا جاتا ہے جو کہ حرام ہے۔ مفتی نعیم الدین مراد آبادی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” خزائن العرفان میں ہے: ”جسم کو گود کر سرمہ یا سیندر وغیرہ جلد میں پیوست کر کے نقش و نگار

بنانا، بالوں میں بال جوڑ کر بڑی بڑی جٹیں بنانا بھی اس (تبدیلی) میں داخل ہے۔“

(خزائن العرفان، سورة النساء، تحت آیت 119)

اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس طرح کے سوال کے جواب میں فرمایا: ” یہ غالبا خون نکال کر اسے روک کر کیا جاتا ہے، جیسے نیل گدوانا، اگر یہی صورت ہو تو اس کے ناجائز ہونے میں کلام نہیں ، اور جبکہ اس کا ازالہ نا ممکن ہے ، تو سو اتو بہ واستغفار کے کیا علاج ہے، مولی تعالی عزو جل تو بہ قبول فرماتا ہے۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 23، صفحہ 387)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

30 ربیع الاخر 1445ھ/ 15 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں