تلاوت کے دوران سلام کا جواب
فتویٰ801:
کیا قرآن پاک کی تلاوت کے دوران سلام کا جواب دینا ضروری ہے؟
سائل : قمر شہباز تبسم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جو شخص تلاوت کر رہا ہو ا ہے سلام کرنا منع ہے اگر کسی نے سلام کیا تو دوران تلاوت جواب دینا واجب نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” کوئی شخص تلاوت میں مشغول ہے۔۔ تو اس کو سلام نہ کرے۔۔۔ عالم دین تعلیم علم دین میں مشغول ہے، طالب علم آیا تو سلام نہ کرے اور سلام کیا تو اس پر جواب دیناواجب نہیں۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگرچہ وہ پڑھا نہ رہا ہو سلام کا جواب دینا واجب نہیں، کیونکہ یہ اس کی ملاقات کو نہیں آیا ہے کہ اس کے لیے سلام کرنا مسنون ہو بلکہ پڑھنے کے لیے آیا ہے۔“
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 462)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
30 ربیع الاخر 1445 ھ/ 15 نومبر 2023ء