عید ی رب سے دلواتے ہیں کہنا
فتویٰ785:
اس شعر کے آخری مصرعہ کا حکم بتا دیں : عیدوں کی عید عبید آئی رحمت کی گھٹا ہر سو چھائی خوش حال نہ کیوں ہوں شیدائی عید رب سے دلواتے ہیں؟
سائل : را شد خان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوال میں ذکر کئے اشعار بالخصوص آخری مصرعہ میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہاں عیدی سے مراد رب کی رحمت، مغفرت اور نعمت ہے اور یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ حضور ﷺ بندوں کے درمیان رب کی نعمتیں تقسیم کرتے ہیں۔ بخاری شریف میں ہے: ” وانما انا قاسم واللہ یعطی “ ترجمہ : اور محض میں تقسیم کرتا ہوں اور اللہ عطا کرتا ہے۔
(بخاری، حدیث71)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
06 ربيع الاخر 1445ھ/ 22اکتوبر 2023ء