شوہر کا بیوی کو بھائیوں سے وراثت لانے کا کہنا
فتویٰ781:
کیا شوہر اپنی بیوی کو بھائیوں سے وراثت لانے کا بول سکتا ہے ؟
سائل : عبد الله
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر بیوی کسی مورث ( مثلا اپنے والدین ) کی وارث ہے تو یہ اس کا حق ہے وہ دیگر وار ثین سے مطالبہ کر سکتی ہے لیکن بالفرض دیگر ور ثا اس کو حق نہیں دے رہے تو شوہر مشورہ یا ترغیب کے طور پر تو کہہ سکتا ہے، بیوی پر جبر نہیں کر سکتا، البتہ بیوی اس معاملہ میں کوئی خلاف شرع کام کرے مثلا اپنا حق لینے سے انکار کر دے تو شوہر شریعت کی حدود میں رہ کر اس پر زبر دستی کر سکتا ہے کہ یہ شرع پر عمل کروانا ہے۔ نبی پاک ﷺ نے صاحب حق کو بھی نرمی سے مطالبہ کرنے کا حکم دیا ہے تو کسی اور کا جبر کرنا بدرجہ اولی درست نہیں۔ حدیث پاک میں ہے: ” من طلب حقا فليطلبه فى عفاف واف او غير واف “ ترجمہ : جو کوئی حق طلب کرے تو اسے چاہیے کہ اچھے انداز سے طلب کرے ۔ چاہے حق پورا ملے یا نہ ملے۔
(ابن ماجہ، حدیث 2421)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
1 0 ربيع الاخر 1445 ھ/ 17 اکتوبر 2023ء