بیوی سے کتنا عرصہ دور رہنا جائز ہے

بیوی سے کتنا عرصہ دور رہنا جائز ہے

فتویٰ778:

اگر شوہر ملک سے باہر جارہا ہو تو بیوی سے کتنا عرصہ دور رہ سکتا ہے ؟

سائل : رفیع خان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شوہر اپنی بیوی کی رضامندی کے بغیر چار ماہ تک اس سے دور رہ سکتا ہے اور بیوی راضی ہو تو چار ماہ سے زیادہ بھی رہ سکتا ہے ، بیوی کی رضا کے بغیر چار ماہ سے زیادہ دور نہیں رہ سکتا۔ در مختار میں ہے: ” ویجب دیانۃ احیانا ولا يبلغ الايلاء الابرضاها “ ترجمہ: اور بیوی سے کبھی کبھی جماع کرنا لازمی ہے اور اس کی رضا کے بغیر مدت ایلا ( چار ماہ ) تک چھوڑے رکھنا جائز نہیں۔

(در مختار ، صفحہ 201)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

24 ربیع الاول 1445 ھ/ 11 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں