کمپوزنگ کی اجرت اور کمیشن

کمپوزنگ کی اجرت اور کمیشن

فتویٰ768:

ایک بندہ فارم پورا کمپوز کر کے اٹیسٹ کروا کے دیتا ہے اور اس پر اجرت لیتا ہے اور دوسرا اس کے پاس کسٹمر لاتا ہے اور وہ کمیشن لیتا ہے دونوں کی آمدنی کا کیا حکم ہے ؟

سائل : ملک افتخار

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جائز فارم پر جائز الفاظ کمپوز کرنے کی اجرت لینا جائز ہے کہ یہ قابل معاوضہ کام ہے، اور اگر پہلے سے عرف کے مطابق کمیشن طے ہو تو کسی کا کسٹمر لے کر آنا اور اس کا کمیشن لینا بھی جائز ہے، البتہ صرف فارم اٹیسٹ کرنے کی اجرت لینا جائز نہیں کہ یہ کوئی قابل معاوضہ کام نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ”صاحب در مختار نے رد سحر کے تعویذ لکھنے پر اجارہ کو جائز فرمایا جبکہ مقدار کاغذ و مقدار تحریر معلوم ہو کہ اتنا کاغذ ہو گا اور اُس میں اتنی سطریں لکھی جائیں گی مگر ظاہر یہ ہے کہ یہ اُس صورت میں ہو گا کہ جب اُس لکھوانے والے نے یہ کہا کہ فلاں چیز مجھے لکھ کر دے دو اور یہ طریقہ تعویذ دینے والوں کانہیں ہے بلکہ ناقلین کا ہو سکتا ہے۔۔۔ الخ “

(بہار شریعت ، جلد 3 ، حصہ 14، صفحه 147)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08ربیع الاول 1445ھ/ 25 ستمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں