زوہان نام رکھنا
فتویٰ746:
کیا لڑکے کا نام زوہان رکھ سکتے ہیں؟
سائل : راؤ آصف علی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
زوہان (ہ کے ساتھ ) تو لغت میں موجود نہیں البتہ (ح) کے ساتھ رکھنا جائز ہے کہ اس کا معنی دور ہونا، الگ ہونا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام علیھم الرضوان کے نام پر نام رکھے جائیں۔ المنجد میں ہے: ” زاح یزوح زوحا عن المكان “: دور ہونا ، ہٹنا۔
(المنجد، صفحہ 348)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
01 صفر المظفر 1445 ھ/ 19 اگست 2023 ء