دل پاک نہیں تو پاک ہو نہیں سکتا انسان

دل پاک نہیں تو پاک ہو نہیں سکتا انسان

فتویٰ725:

اس شعر کا شرعی حکم بتا دیں ” دل پاک نہیں تو پاک ہو نہیں سکتا انسان : ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت “ ؟

سائل : ذیشان مدنی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اس شعر میں بظاہر کوئی حرج نہیں کیونکہ اس میں انسان کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ جب تک اپنے باطن کو گناہوں سے پاک نہیں کرو گے اس وقت تک تم متقی نہیں ہو سکتے کیونکہ علم بغیر عمل کے کما حقہ فائدہ نہیں دیتا۔ مسلم شریف کی حدیث پاک میں ہے: ” ان الله لا ينظر الى صوركم و اموالكم ولكن ينظر الى قلوبكم واعبالكم “ ترجمہ: بے شک اللہ پاک تمہاری صورتوں اور مالوں کو نہیں دیکھتا لیکن وہ تمہارے دلوں اور اعمال پر نظر فرماتا ہے۔

(مسلم ، حدیث 2564)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ذوالحجہ 1444 ھ /05 جولائی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں