مضاربت میں نقصان کس کا
فتویٰ718:
زید نے بکر کو 3لاکھ روپے بطور مضاربت کے دیے اب مارکیٹ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے تقریبا 50 ہزار کا نقصان ہو رہا ہے تو یہ نقصان کون برداشت کرے گا ؟
سائل : غلام مر تضی مدنی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مضاربت کا اصول یہ ہے کہ مالی نقصان جو مضارب کی کوتاہی سے نہ ہو ا ہو نہ وہ صرف رب المال یعنی مال والے کے ذمے ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” مضارب کے ذمہ نقصان کی شرط باطل ہے وہ اپنی تعدی و دست درازی و تضیع کے سوا کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں جو نقصان واقع ہو سب صاحب مال کی طرف رہے گا۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 19 ، صفحہ 131)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
04 محرم الحرام 1445 ھ/23 جولائی 2023 ء