اجارے کے وقت میں دوسرا کام
فتویٰ706:
زاہد کمپنی کا ملازم ہے اس کو بائیک دی گئی کہ یہ کام کر آؤ اس نے جاتے ہوئے سواری اٹھالی اور اس سے کرایہ لے لیا اس کا ایسا کرنا اور کرایہ لینا کیسا؟
سائل : فیضان عطاری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
زاہد چونکہ اجیر خاص ہے اور اجیر خاص اجارے کے وقت میں دوسری جگہ اجارہ نہیں کر سکتا، لہذا زاہد کا ایسا کرنا نا جائز و حرام تھا۔ اس پر لازم ہے کہ تو بہ کرے اور سواری کو چھوڑنے کے سبب جو وقت دوسری جگہ لگا اس کا تعین کر کے اجارے میں کٹوتی کروائے البتہ جو کرایہ اس نے حاصل کیا وہ چونکہ اس کے کام کا بدلہ تھا لہذا اس کا وہ مستحق ہو گیا اور وہ اسی کا حق ہے۔ مفتی باشم صاحب اس طرح کے سوال کے جواب میں لکھتے ہیں: ” صورت مسئولہ میں اس محکمہ کا خادم اجیر خاص ہے۔ اس کے لیے دورانِ اجارہ ٹھیکیدار سے سیڑھی کو پانی لگانے کا اجارہ کرنا، ناجائز و حرام تھا، البتہ جب اس نے پانی لگا دیا تو وہ اجرت کا مستحق ہو گیا، لہذا جو اجرت ٹھیکیدار نے اسے دی وہ اسی کا حق ہے، وہ نہ تو ٹھیکیدار کو واپس دی جائے گی اور نہ ہی مسجد فنڈ میں ڈالی جائے گی، نیز خادم کے لیے لازم ہے کہ اس گناہ سے تو بہ کرے اور جتنا وقت دورانِ اجارہ سیڑھی کو پانی لگایا اتنے وقت کا صحیح تعین کر کے اپنی اجرت سے کٹوتی کروائے۔ “
(ماہنامہ فیضان مدینه ، مارچ 2019)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
19 ذوالحجہ 1444 ھ /08 جولائی 2023ء