نو مسلم کا ختنہ
فتویٰ703:
اگر کوئی غیر مسلم اسلام قبول کرتا ہے تو اس کو ختنہ کروانا ضروری ہے؟
سائل : اکرام
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ختنہ سنت مؤکدہ اور شعار اسلام سے ہے لہذا نو مسلم کو ختنہ کا حکم دیا جائے گا۔ اس کی چند صورتیں ہیں، اگر خود کر سکتا ہے تو کرے یا کسی ایسی عورت سے نکاح کرے جو ختنہ کرنا جانتی ہو اگر ایسی صورت نہیں تو ڈاکٹر سے کر والے کیونکہ بوقت ضرورت بقدر حاجت ستر کھولنا جائز ہے۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”ہاں اگر خود کر سکتا ہو تو آپ اپنے ہاتھ سے کر لے یا کوئی عورت جو اس کام کو کر سکتی ہو ممکن ہو تو اس سے نکاح کرا دیا جائے وہ ختنہ کردے۔۔۔۔ اگر یہ تینوں صورتیں نہ ہو سکیں تو حجام ختنہ کر دے کہ ایسی ضرورت کے لئے ستر دیکھنا دکھانا منع نہیں۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 22 ، صفحہ 593)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
28 ذو القعد ہ1444ھ/ 18 جون 2023ء