سالگرہ پر کیک کاٹنا
فتویٰ698:
سالگرہ پر کیک کاٹنا کیسا؟
سائل : حافظ عمران
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سالگرہ پر ر کیک کاٹنا تو جائز ہے لیکن ہمارے ہاں سالگرہ کے موقع پر غیر شرعی حرکات بھی کی جاتی ہیں مثلا ڈانس، مردوں عورتوں کا اختلاط ، بے پردگی وغیرہ، اگر ایسی حرکات ہوں تو اس طرح سالگرہ منانا جائز نہیں۔ مختلف کتابوں میں فقہ کا یہ قاعدہ موجود ہے: ” الاصل في الاشياء الاباحة“ ترجمہ: اشیاء میں اصل مباح (جائز) ہونا ہے۔
(عمدۃ القاری، جلد 5 ، صفحہ 49)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
23 ذو القعد ہ1444ھ/13 جون 2023ء