غیر مسلم کی داڑھی مونڈنا
فتویٰ696:
اگر کوئی حجامت کا کام سیکھے اور باہر ملک جا کر غیر مسلم کی داڑھی مونڈے تو کیسا؟
سائل : محمد شیر از
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
صحیح قول کے مطابق غیر مسلم فروعی احکام کے مکلف ہیں لہذا مسلمان کو ان کی داڑھی مونڈنا بھی ناجائز و گناہ ہے۔ اللہ کریم سورہ مدثرمیں ارشاد فرماتا ہے: ” مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ “ ترجمہ: کون سی چیز تمہیں دوزخ میں لے گئی ؟ وہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے ۔ اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔
(المدثر: 42 تا 44)
تفسیر بیضاوی میں ہے: ” فيه دلیل ان الكفار مخاطبون بالفروع “ ترجمہ : اس آیت میں اس بات پر دلیل ہے کہ کفار فروع کے مکلف ہیں۔
(بیضاوی، تحت الآيه 44، دار احیاء التراث العربی )
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
12 ذو القعد ہ1444ھ/ 02 جون 2023ء