شوہر اور والدین میں کسی کی اطاعت زیادہ لازم

شوہر اور والدین میں کسی کی اطاعت زیادہ لازم

فتویٰ686:

عورت پر شوہر کی اطاعت زیادہ ضروری ہے یا والدین کی؟

سائل : احسن غفار

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ازدواجی معاملات میں عورت پر اپنے شوہر کی اطاعت مطلقا لازم اور مقدم ہے جبکہ وہ خلاف شرع بات کا حکم نہ دے۔ البتہ بعض معاملات میں شوہر کو منع کرنے کا اختیار نہیں مثلا بیوی والدین سے ملنے ہفتے میں ایک بار شوہر کی اجازت کے بغیر جاسکتی ہے شوہر کو روکنے کا اختیار نہیں، ہاں ! رات گزارنے سے متعلق شوہر حکم دے سکتا ہے۔ امام اہلسنت اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” امور متعلقہ زن و شوی میں مطلقا اس کی اطاعت کہ ان امور میں اس کی اطاعت والدین پر بھی مقدم ہے۔“

(فتاوی رضویہ، جلد 24، صفحہ 371)

مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” عورت اپنے والدین کے یہاں ہر ہفتہ میں ایک بار اور دیگر محارم کے یہاں سال میں ایک بار جاسکتی ہے، مگر رات میں بغیر اجازت شوہر وہاں نہیں رہ سکتی۔“

( بہار شریعت، جلد 2، حصہ 8، صفحہ 272)

والله اعلم مرد ل ورسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم عزو جل

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

04 محرم الحرام 1446ھ/ 11 جولائی 2024ء

جائزوناجائز

اپنا تبصرہ بھیجیں