عورت کا آواز کنورٹ کر کے ویڈیو لگانا

عورت کا آواز کنورٹ کر کے ویڈیو لگانا

فتویٰ685:

عورت کا اپنی آواز کو کسی چھوٹی بچی کی آواز میں کنورٹ کر کے ویڈیوز اپلوڈ کرنا کیسا؟

سائل : ام غلام یسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کو اپنی آواز یا ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں۔ اسی طرح اپنی آواز کو کنورٹ کر کے چھوٹی بچی کی آواز میں چلانا بھی منع ہے کیونکہ اس کے اندر دھو کے کا پہلو موجود ہے ، ہاں اگر اس میں تبدیلی اتنی واضح ہے کہ سامنے والے کو پتا چل جاتا ہے کہ یہ کنورٹ کی ہوئی ہے تو یہ دھو کہ نہیں اور ایسی ویڈیوز اگر خلاف شرع نہ ہوں اور دینی یاد نیاوی فائدے پر مشتمل ہو تو اس کی اجازت ہے۔ یادر ہے ایسی ویڈیوز میں بھی عورت کی نغمہ کی آواز ہونا جائز نہیں کہ سافٹ وئیر کے ذریعے اس کنورٹ کی ہوئی آواز کو اصل آواز میں لایا جا سکتا ہے۔ فیض القدیر میں ہے: ”الغش ستر حال الشئی “ دھوکے سے مراد کسی چیز کا اصل حال چھپانا ہے۔

(فیض القدیر ، جلد 6، صفحہ 240)

امیر اہلسنت فتاوی رضویہ کے حوالے سے لکھتے ہیں : ” عورت کا ( نعتیں وغیرہ) خوش الحانی سے بآواز ایسا پڑھنا کہ نامحرموں کو اُس کے نغمے (یعنی راگ و ترنم ) کی آواز جائے حرام ہے ۔“

(پر دے کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 256)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

26 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/ 03 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں